علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان ہیلی کاپٹر کے بجائے ایمبولینس میں کیوں لایا گیا؟وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اب سے کچھ دیر پہلے مینار پاکستان پر ادا کردی گئی ، ان کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کی بجائے ایمبولینس میں مینار پاکستان منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے جسد خاکی کو گھر سے مینار پاکستان پہنچانے میں 4گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی نے حکومتی پروٹوکول کے ذریعے جسد خاکی کو مینار پاکستان لانے کی پیشکش مسترد کردی تھی جس کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کا جسد

خاکی بذریعہ ایمبولینس مینار پاکستان لے جایا گیا، دریں اثناعلامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کانیا امیر منتخب کرلیا گیا،92نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ شروع ہونے سے پہلے حلف اٹھایا، ٹی ایل پی کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کے عزیزو اقارب اور خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تدفین ان کی رہائشگاہ مدرسہ ابوذر غفاری میں ہی کی جائیگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان پر ادا کرنے کے بعد دوبارہ ان کی میت کو ان کی رہائشگاہ پر لایا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *