علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب رواں دواں پورے لاہور میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب گامزن ہے ، نجی ٹی وی کے مطابق ن کی نماز جنازہ گریٹر اقبال پارک میں ادا کی جائے گی ۔اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔آزادی فلائی اووراور ٹمبر مارکیٹ میں تمام عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیاہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، گیریٹر اقبال پارک کے اردگرد سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو ایمبولینس پر لایا جارہاہے

، مینار پاکستان میں لوگوں کا سمندر موجود ہے جو کہ جنازہ کا انتظار کر رہے ہیں ۔دریں اثنادنیائے فانی سے کوچ کرنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی اپنی موت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ ایک دن اعلان ہو گا کہ مولوی خادم مر گیا، تو دو ہی باتیں ہیں یا تو لوگ کہیں گے یہ اچھا بندہ تھا یا یہ برا بندہ تھا، درمیان میں تو کچھ نہیں ہو سکتا کہ سر اچھا ہو اور ٹانگیں بری ہوں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ کسی کے بارے میں دو ہی باتیں ہیںیا تو وہ اچھا یا برا ہے، آپ کہہ دیں گے کہ ٹھیک تھا مگر بہت سخت تھا، بچو آج ہمارے ساتھ کھڑے ہو جا، بعد میں میرے جیسا بھی نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ‘نکہ توت’ میں پیدا ہوئے۔خادم حسین رضوی نےجہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔طبیعت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *