ایل ڈی اے میں پلاٹس کی مبینہ تقسیم نیب نے نوازشریف کیخلاف 20 سال انکوائری مکمل کر لی

اسلام آباد ( آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایل ڈی اے میں پلاٹس کی مبینہ تقسیم کے متعلق نوازشریف کیخلاف 20 سال انکوائری مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نےانکوائری سے متعلق سیل بند رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسیکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گا۔نواز شریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی۔

نیب حکام کے مطابق کسی بھی انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیا جاتا ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ کی سربراہی چیئرمین نیب کرتے ہیں۔19گریڈاورہائی پروفائلز کیسز کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جاتی ہے۔درخواستگزار کے مطابق نواز شریف نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ساتھ ملکر پلاٹس کی ایگزمشن دی۔ نواز شریف نے پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *