علامہ خادم حسین رضوی کی میت اس وقت کہاں ہے اور انہیں کس جگہ پر سپرد خاک کیا جائیگا؟اعلان کردیاگیا

لاہور (آن لائن) جمعرات کی رات قضائے الٰہی سے وفات پا جانے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو کل لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہی سپرد خاک کر دیا جائے گا، قبل ازیں طے پایا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کو ان کے آبائی شہر اٹک

میں سپرد خاک کیا جائے گا، تنظیمی اعلان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی میت گزشتہ 24 گھنٹے سے مدرسہ ابوذر غفاری سے ملحقہ ان کی رہائش گاہ پر موجود رہی، تمام دن ان کے چاہنے والوں کا مدرسہ ابوذر غفاری میں رش رہا جبکہ اب مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو سبزہ زار گرائونڈ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان لایا جائے گا جبکہ اسی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی میت کی تدفین کے لئے انہیں واپس سبزہ زار گرائونڈ میں پہنچایا جائے گا، اس موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں، سبزہ زار سے چوک یتیم خانہ اور مینار پاکستان پر سینکڑوں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *