میں بتاؤں پھر مجھے فیض آباد دھرنا دینے کیلئےکس نے کہا تھا؟مولانا خادم رضوی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد،سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن، این این آئی ) تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کی کوشش کی اور وہاں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا خادم رضوی نے کہاکہ میں بتائوں پھر مجھے فیض آباد دھرنا دینے کے لیے کس نے کہا تھا۔مولاناخادم رضوی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں نے بھی جمعہ والے دن اپنے کارکنان سے کہہ دیا تھا کہ

میں بھی پھر بتادوں گا کہ مجھے کس نے کہا تھا کہ فیض آباد جا۔دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ، وزیر مذہبی امور نے تحریک لبیک کو منا لیا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک سے مذاکرات کئے۔وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر تحریک لبیک فیض آباد دھرنا ختم کرنے پر آمادہ ہوگئی۔مذاکرات کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی موبائل فون سروس بحال کردی گئی ۔ یادر ہے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا تھا ۔مظاہرین نے اتوار کو ناموس رسالت ریلی نکالی اور وہ فرانس میں سرکاری سرپرستی میں توہین رسالت کیے جانے پرفرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے شدید شیلنگ کی گئی اور ربڑ کی گولیاںبھی چلائی گئیں جس کے جواب میں ٹی ایل پی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں، کنٹینر اور خاردار تاریں لگاکر سڑکوں کو بند کر رکھا تھا جس کے نتیجے میںجڑواں شہروں میں ٹریفک جام ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جارہا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی بند رہی ۔کشیدہ صورتحال کے باعث فیض آباد کے آس پاس تمام اسکولز اور دکانیں بند رہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *