علامہ خادم حسین رضوی کس طرح معذور ہوئے تھے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کس طرح معذور ہوئے اس بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کے بڑے بھائی امیر حسین رضوی گائوں میں مسجد تعمیر کروا رہے تھے تو علامہ خادم حسین رضوی اس سلسلے میں 2009 میں

اپنے گائوں جانے کے لئے روانہ ہوئے، ڈرائیور کو راستے میں نیند آ گئی جس کی وجہ سے گاڑی ایک موڑ سے نیچے جا گری، علامہ خادم حسین رضوی کو اس حادثے میں سر اور مغز پر شدید چوٹیں آئیں ، ان چوٹوں کی وجہ سے ن کے جسم کا نچلا حصہ معذور ہو گیا۔جمعرات کی رات قضائے الٰہی سے وفات پا جانے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو ہفتے کے روز لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہی سپرد خاک کر دیا جائے گا، قبل ازیں طے پایا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کو ان کے آبائی شہر اٹک میں سپرد خاک کیا جائے گا، تنظیمی اعلان کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی میت گزشتہ 24 گھنٹے سے مدرسہ ابوذر غفاری سے ملحقہ ان کی رہائش گاہ پر موجود رہی، تمام دن ان کے چاہنے والوں کا مدرسہ ابوذر غفاری میں رش رہا جبکہ اب مرحوم کی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ادا کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی میت کو سبزہ زار گرائونڈ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مینار پاکستان لایا جائے گا جبکہ اسی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی میت کی تدفین کے لئے انہیں واپس سبزہ زار گرائونڈ میں پہنچایا جائے گا، اس موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں، سبزہ زار سے چوک یتیم خانہ اور مینار پاکستان پر سینکڑوں پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *