علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر امریکی فوج کا بھی اظہار تعزیت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر امریکی فوج کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار، تحریک لبیک کے سربراہ کی وفات کے بعد تعزیت کے سلسلے کا آغاز ہوا تو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی اظہار افسوس کیا، ان کی جانب سے ٹوئٹ کئے جانے کے بعد امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے اس کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے علامہ خادم

حسین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا، علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ہم ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا ۔ جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے۔یاد رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی لاکھوں افراد تعزیت کرتے ہوئے ان کے بارے میں کمنٹس سوشل میڈیا پر دیے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم رضوی کے وفات کی خبر جیسے ھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر ہر طرف ٹویٹر یوٹیوب فیس بک دیگر اکاؤنٹس پر یہ خبر لمحوں ہی میں اتنی شیئر اور وائرل ہوئی کے سوشل میڈیا پر ہر طرف ان کی انتقال کی خبر ہی زیر بحث وزیراعظم وزیر اعلی اور وزرا سمیت ملک کے نامور اینکرز صحافیوں نے بھی اپنے فیس بک پیج پر مولانا رضوی کی وفات کے حوالے سے ان کی زندگی کے بارے میں اور عالمی میڈیا بی بی سی سمیت دیگر پر

شائع اور نشر ہونے والی ان کے دھرنوں کی خبروں کو لگا دیا اسی طرح مولانا رضوی کی وفات کے بعد بعد الیکٹرونک میڈیا نے بھی ان کی وفات کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلائیں سوشل میڈیا پر علامہ رضوی کی وفات اور پھر سانس بحال ہونے کی خبریں بھی یکے بعد دیگرے سامنے آتی رھیں اور بڑے بڑے صحافیوں نامور کالم نگاروں نے بھی ان کی وفات اور دوبارہ سانس

بحالی کو معجزہ بھی قرار دیا تاہم ضلع سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں ان کی جماعت سے وابستہ افراد نے ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا تحریک لبیک کے سربراہ مولانا علامہ خادم رضوی نے ختم نبوت

کے معاملہ پر اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کر کے انٹرنیشنل سطح پر شہرت حاصل کی اور میڈیا کی زینت بنے رہے اور ان کی وفات کے بعد ان کی سابقہ تقریروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی اور لوگ اس کو بڑی تعداد میں دیکھتے سنتے رہے اور میڈیا پر وائرل ہوتی رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *