جب مر جائوں گا تولوگ میرے بارے میں کیا کہتے پھریں گے؟ خادم حسین رضوی کا اپنی موت سے متعلق دیا گیا بیان وائرل ہو گیا ‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک دن آپ لوگوں کو پتہ چلے گا اور اعلان ہو گا کہ خادم حسین رضوی مر گیا ہے، کوئی کہے گا کہ اچھا آدمی تھا کوئی کہے گا کہ برا آدمی تھا،کوئی کہے گا بڑا سخت آدمی تھا، انہوں نے کہا کہ آج میرے ساتھ کھڑے ہو جائو بعد میں میرے جیسا آدمی نہیں ملے گا،

خادم حسین رضوی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے، واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی 54برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ جمعرات کو انتقال کرگئے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ علامہ خادم رضوی کے فیملی ذڑائع نے تصدیق کر کے بتایا ہے کہ علامہ خادم رضوی کی نمازجنازہ آج تین بجے مینار گرائونڈ میں ہو گی لیکن اب کچھ ٹی وی چینلز نے کنفرم کیا ہے کہ اب علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔یاد رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیداہوئے ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی،وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *