علامہ خادم حسین رضوی کی رہائش گاہ پر جم غفیر، انتہائی رقت آمیز مناظر،تحریک لبیک کے کارکن ایک دوسرے کے گلے لگ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے

لاہور( این این آئی ) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ ہفتے کی صبح گیارہ بجے مینارپاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ، خادم حسین رضوی کے آخری دیدار کے لئے ملک بھر سے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ،

اس موقع پر کارکنان ایک دوسرے سے گلے لگ کر اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی خبر سنتے ہی کارکنان اور عقیدت مندوں نے ملک بھر سے لاہور کا سفر شروع کر دیا جس کی وجہ سے ان کی رہائشگاہ پر انتہائی رش دیکھنے میں آیا ۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔ کارکن شدت غم سے نڈھال نظر آئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،پولیس کے ساتھ جماعت کے رضا کار سکیورٹی سمیت دیگر فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ گزشتہ روز اہل سنت کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں علامہ خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت کے لئے جدوجہد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ خادم حسین کی میت کو مینار پاکستان لے جایا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *