مولانا خادم حسین رضوی کا نماز جنازہ تحریک لبیک کے کارکنان مختلف شہروں سے لاہور کی طرف چل پڑے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے ا،ن کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے تحریک لبیک کے کارکنان جی ٹی روڈ اور موٹروے کے ذریعے لاہور کی طرف چل پڑے ہیں۔لاہور کے

انتظامی حکام نے کہا ہے کہ اب سے یتیم خانہ چوک اور لاہور کے تمام داخلی مقامات پر ٹریفک جام ہونے کا خدشہ ہے اور لاہور میں سفر کرتے ہوئے اپنے شیڈول کا خیال رکھیں یا پھر متبادل روٹ اختیار کریں۔دریں اثنادنیائے فانی سے کوچ کرنے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی اپنی موت کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ ایک دن اعلان ہو گا کہ مولوی خادم مر گیا، تو دو ہی باتیں ہیں یا تو لوگ کہیں گے یہ اچھا بندہ تھا یا یہ برا بندہ تھا، درمیان میں تو کچھ نہیں ہو سکتا کہ سَر اچھا ہو اور ٹانگیں بری ہوں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں خادم حسین رضوی نے کہا کہ کسی کے بارے میں دو ہی باتیں ہیں یا تو وہ اچھا یا برا ہے، آپ کہہ دیں گے کہ ٹھیک تھا مگر بہت سخت تھا، بچو آج ہمارے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، بعد میں میرے جیسا

بھی نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ‘نکہ توت’ میں پیدا ہوئے۔خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔طبیعت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *