مولانا خادم حسین رضوی کی آخری دیدار کی ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ رات علالت کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں پاکستان بھر سے ان کے چاہنے والے آخری دیدار کیلئے ان کی رہائش گاہ پرجمع ہو رہے ہیں ۔ مولانا خادم حسین کی میت گزشتہ رات ان کے گھر پہنچا دی گئی تھی ، اہلخانہ کی تصدیق کے انتقال کی تصدیق کرنے کے بعد ملک بھر سے تحریک لبیک کے

کارکنان اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے دیدار اور نماز جنازہ کیلئے جمع ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا خادم حسین کی میت کے اطراف سرخ پھولوں کی پتیوں کا حصار بنایا گیا چاہنے والوں کی بڑی تعداد اردگر دیکھی جا سکتی ہے جو کلمہ طیبہ کا ورد کر رہی ہے۔اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ مینار پاکستان گرائونڈ میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ انتقال کرگئے ہیں۔گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا تھا کہ علامہ خادم رضوی کے فیملی ذڑائع نے تصدیق کر کے بتایا ہے کہ علامہ خادم رضوی کی نمازجنازہ آج تین بجے مینار گرائونڈ میں ہو گی لیکن اب کچھ ٹی وی چینلز نے کنفرم کیا ہے کہ اب علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ بروز ہفتہ دن گیارہ بجے پاکستان گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔یاد رہے کہ خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیداہوئے ان کے والد کا نام حاجی لعل خان تھا۔ خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی،وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *