خادم حسین رضوی کل ہی اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچے اور آج انتقال کر گئے، تحریک لبیک کے رہنما نے انتقال کی تصدیق کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولاناخادم حسین رضوی انتقال کر گئے ہیں،تحریک لبیک کے رہنما عنایت الحق قادری نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، ان کے قریبی افراد نے بھی انتقال کی تصدیق کر دی ہے،

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ان کی طبیعت چند دن سے خراب تھی، مولانا خادم حسین رضوی کل ہی اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچے تھے اور آج ان کا انتقال ہو گیا، ان کی طبیعت اسلام آباد میں ہی خراب تھی، ان کے نماز جنازہ کے بارے میں بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا ہے، مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے ان کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، خادم حسین رضوی طویل عرصے سے علیل تھے۔خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے۔وہ حافظ قرآن تھے اور انھیں عربی اور اردو کے علاوہ فارسی زبان پر بھی عبورحاصل تھا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مولانا خادم حسین رضوی کا ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ معذور تھے اور چل پھر نہیں سکتے تھے۔مولانا خادم حسین رضوی 22 جون 1966ء ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی جہلم سے ہی حاصل کی انہوں نے درس نظامی بھی مکمل کیا ہوا تھا

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *