انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں یک دم ہوشر با اضافہ ہو گیا ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران روپے کی قدر مسلسل گرتی ہوئی دکھائی دی اور ڈالر مستحکم ہو تا چلا گیا ، کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں یک دم ایک روپیہ اور 24 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا

تاہم یہ اضافہ یہیں نہیں رکااور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 29 پیسے اضافہ ہوا گیا جس کے بعد ڈالر مجموعی طور پر ایک روپیہ 53 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے 83 پیسے پر بند ہو گیاہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر معمولی اضافے کے بعد 158 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ، ماہرین ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں مندی چھائی ہوئی ہے ، 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 40 ہزار 652 پوائنٹس پر تھا تاہم اب تک اس میں 107 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے ، انڈیکس 40 ہزار 545 پوائنٹس پر آ گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *