عمران خان کا دوست ضرور تھااور اب۔۔۔شبر زیدی کھل کر بول پڑے،کرپشن ختم کرنے کا بہترین طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام ایم این ایز کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کوسامنے لانا اوران سے سورس پوچھنا کرپشن ختم کرنیکا بہترین طریقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نام لے کر جو مولانا فضل الرحمٰن نے بات کی ہے وہ سو فیصد غلط ہیں اور مجھے افسوس ہے اتنے بڑے مجمع میں مجھے مس کوڈ کیا گیا

میں نے نہ ایسی بات کی ہے نہ عمران خان نے مجھے یہ کہا بلکہمیں یہ بھی آپ کو بتادوں کہ جب تک میں رہا عمران خان نے مجھے کبھی کسی قسم کی چیز سے نہیں روکامیں پہلے عمران خان کا دوست ضرور تھامگر اب میں اُن کا سپورٹر بن گیا ہوں ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کے ساتھ پانچ مہینے گزارے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید ہی کسی وزیراعظم نے کسی ایف بی آر چیئرمین کو کبھی اتنا اسپیس دیا ہوگا جتنا عمران خان نے دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *