آئندہ عام انتخابات ،وزیراعظم کا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر کام کیا ہے، پاکستان میں الیکٹرونک ووٹنگ لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی سسٹم لا رہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں خفیہ ووٹنگ ختم کر کے شو آف ہینڈ کیلئے ترمیم کی جائے گی، کوئی بھی برسر اقتدار حکومت ایسی اصلاحات نہیں لاسکتی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ سینٹ الیکشنبھی ہاتھ

کھڑےکر کے ہو گا ، بیرون ملک مقیم پاکستان بھی ووٹ کاسٹ کر سکیں گے ۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا بھرپور اعتماد پر شکر گزار ہوں، گلگت بلتستان کی خواتین نے سرد موسم میں گھروں سے نکل کر فرض ادا کیا، گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دینی تھی، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *