بختاور بھٹو کے ہونے والے شوہر کیا کاروبار کرتے ہیں؟ کہاں پیدا ہوئے اور کتنی تعلیم حاصل کی ؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی۔ محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔یونس چوہدری 1973 میں متحدہ عرب امارات آئے تھے جبکہ ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ یونس چوہدری بہت محنت کے بعد تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔یونس چوہدری کے سب سے چھوٹے بیٹے

محمود چوہدری 27 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی اور اعلی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی ۔محمود چوہدری اپنے والد کے کنسٹریکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل بلاول ہائوس کراچی سے بختاور بھٹو کی منگنی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس میں آصف زرداری نے بختاور بھٹو کی منگنی کا اعلان کیا تھا۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *