حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، مذہبی جماعت کااسلام آباد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور مذہبی جماعت کے مابین مذاکرات کامیاب ، دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر نور الحق قادری کومذہبی جماعت کے منتظمین سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی مذہبی جماعت کے

کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ،وفاقی وزیر نے مذہبی جماعت کے منتظمین کو دھرنا ختم کرنے کیلئے راضی کر لیا ہے ۔دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں ہوگا جس سب اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فوری طور پر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فیض آباد پر دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نور الحق قادری ہدایت ملتے ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچے، دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے ایک بار پھر فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا ہے،پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ رینجرز بھی معاونت کے لیے دستیاب ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق شمس آباد روڈ پر کنٹینرز لگاکر ٹریفک اور پیدل افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *