وفاقی حکومت کا مذہبی جماعت کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنےکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر نور الحق قادری کو اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فوری طور پر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو فیض آباد پر دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے

مذاکرات کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نور الحق قادری ہدایت ملتے ہی لاہور سے اسلام آباد پہنچے، دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے ایک بار پھر فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے رکھا ہے،پولیس کی بھاری نفری دھرنے کی جگہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ رینجرز بھی معاونت کے لیے دستیاب ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دھرنے کے شرکاء کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق شمس آباد روڈ پر کنٹینرز لگاکر ٹریفک اور پیدل افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *