سلیکٹیڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دینگے، مولانا فضل الرحمن نے طبل جنگ بجادیا

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سلیکٹیڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے ائندہ ہونے والے اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *