گلگت بلتستان الیکشن ،ایک اور حلقہ کا مکمل نتیجہ آگیا تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے بازی مار لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت بلتستان الیکشن ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ ہار گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کےمطابق گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے

راجہ محمد زکریا خان نے سابق وزیراعلیٰ و پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی ہے۔جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 28 مکمل پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار راجا محمد زکریا نے 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔پی پی کے مہدی شاہ 4114 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور ان کا دور حکومت دسمبر 2009 سے دسمبر 2014 تک تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *