شگر پولنگ اسٹیشن سے ن لیگی امیدوار کو صرف ’ایک ووٹ‘ ملا ہے، اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا،

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ جی بی میں شگر کے ایک پولنگ اسٹیشن سے (ن )لیگ کے امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔ ایک انٹرویومیں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جی بی میں شگر کے

ایک پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امیدوار طاہر شگری کو صرف ایک ووٹ ملا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس ووٹر کو سب ڈھونڈ رہے ہیں، مریم نواز نے بھی فون کیا، ن لیگ اس اکلوتے ووٹر کو شاید سی ای سی میں شامل کرنا چاہے گی۔دوسری جانب پاکستان رہنما مسلم لیگ (ن ) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مشیران کے ماں بیٹیوں کے بارے میں بیان قابل مذمت ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کیا مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کو ان الفاظ میں پکارا جاتا ہے، ہمیں آپکی تربیت کا علم ہے۔انہوںنے کہاکہ آپکی تربیت اس لیڈر نے کی ہے جس نے اپنی بیٹی کو نام نہیں دیا، مریم نواز جب سے عوام میں نکلی ہیں یہ تکلیف میں ہیں، جب جب یہ مشیر منہ کھولتے ہیں لگتا ہے گٹر ابل رہے ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *