گلگت بلتستان الیکشن ، ن لیگ کو بڑا دھچکا اہم رہنما ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ گیا

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما ضلع کوہلو کے صدر میر احمد نواز مری اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) سے مستعفی ہوگئے ، یہ اعلان انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے

مسلم لیگ(ن) کے ساتھ وابستہ تھے 2018میں پارٹی کی صوبے میں حکومت بنی تو ورکروں کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا صوبے بھر کے پارٹی کے دوستوں  کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے دروازے بھی بند کردئیے گئے جس پر پارٹی کے 13اضلاع کے صدور نے مرکزی قیادت سے ملاقا ت میں آگاہ بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ کے 2018میں بھی پارٹی کے انٹر پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں گئے اور مریم بی بی کو بھی آگاہ کیا لیکن پارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کیانہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کوعزت دینے سے قاصر ہے جس پر دوستوں سے مشور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں لہذ ا آج سے ہمارا مسلم لیگ(ن) سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *