گلگت بلتستان کے عوام اور کارکن جہاں ووٹ چوری دیکھیں تو یہ کام کریں، ن لیگ نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جو بیلٹ چوری پکڑی گئی، اس پرووٹ چور کرائے کے ترجمان شور مچارہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی عوامی حمایت میں لوگوں کا سمندربتاچکا ہے کہ ووٹ کی سپورٹ کس کی ہے،پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور شیر کے ساتھ ہیں ۔گلگت بلتستان کے غیور عوام اللہ تعالی کے فضل سے آج شیر پر مہر لگا کر ترقی کے حق میں ووٹ دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ

(ن) کے کارکن اور ووٹرز اپنے ووٹ کی حفاظت کریں کیونکہ ووٹ چور گلگت بلتستان میں دندتے پھر رہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام اور کارکن جہاں ووٹ چوری دیکھیں، اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں ۔گلگت بلتستان کے عوام انشاء اللہ کل ووٹ چوروں کو تاریخی شکست دیں گے ۔کرائے کے ترجمانوں کے بیانات ثبوت ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں ہار چکے ہیں ۔ان کی بوکھلاہٹ، بیانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ انشاء اللہ فتح شیر کی ہوگی ۔گلگت بلتستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر اپنی ترقی خوش حالی کو فتح سے ہمکنار کریں گے ۔گلگت بلتستان کے عوام پانچ سال میں اپنے علاقے کو مثالی ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *