چینی کی قیمت کنٹرول ہونے کا نام نہیں لے رہی، مزید مہنگی ہو گئی، ادارہ شماریات نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) ملک میں چینی کی قیمت 115روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات بے سود ہونے لگے، ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، فی کلو چینی کی قیمت 115 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی کی قیمت 115روپے فی کلو اور کوئٹہ میں 111روپے ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، سیالکوٹ اور گوجرانولا میں چینی 110 روپے فی کلو جبکہ لاہور سرگودھا، ملتان، بہاولپور اور حیدرآباد میں 105روپے تکفروخت ہورہی ہے۔ فیصل آباد اورخضدارمیں 102 روپے اور سکھر میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *