صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے ، درودیوار ہل گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے کئی علاقوں میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے، نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکو ں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بجکر 57 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شد ت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔وادی کوئٹہ کے علاوہ پشین، ہرنائی، زیارت، بولان، قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *