ڈالر مزید سستا ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے

دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 158 روپے 16 پیسے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کوانٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے کی کمی سے158.40روپے کی سطح پر آگیااور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابقجمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.40روپے سے گھٹ کر158.30روپے اور قیمت فروخت 158.50روپے سے گھٹ کر158.40روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید184روپے سے گھٹ کر183روپے اور قیمت فروخت186روپے سے گھٹ کر185روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 207روپے سے گھٹ کر205روپے اور قیمت فروخت209روپے سے گھٹ کر207.50روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *