وفاق کی مضبوطی کیلئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان ، پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری

سرگودھا(این این آئی)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان وفاق کی مضبوطی کیلئے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا ہاتھ تھام لیا۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

فیڈریشن کی مضبوطی خوشحال بلوچستان سے جڑی ہے اسی لیے وزیر اعلیٰ پنجاب بلوچستان جارہے ہیں جہاں وزیراعلیٰ جام کمال سے ملاقات اور بلوچستان کیلئے 1000 ملین کے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں حکومت پنجاب اپنے بلوچ بھائیوں کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ 5نئے منصوبے لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تربت میں200بیڈکا ہسپتال، برکان میںBHU,نوکنڈی میں RHC, پنجاب ہاؤس تافتان اور ایک سڑک کا منصوبہ شامل ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب بلوچستان میں کھاران ٹیکنیکل سینٹر،موسیٰ خیل تا درگ سڑک، 50بیڈ ہسپتال، نادرا دفتر کی تعمیر، ایمبولینسز کی فراہمی اور گرلز سکولز بسوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہی ہے اورتبدیلی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *