عوام کے لئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات میں حیرت انگیز کمی کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی ہے، ایک نجی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کی تجویز دی ہے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لٹر کمی کی تجویز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت

میں اڑھائی روپے فی لٹر کمی کرنے کی تجویز دی ہے، وزیراعظم عمرا ن خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ نومبر سے ہو جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل آئندہ پندرہ دن کے لئے ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کمی کی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *