جسٹس وقار احمد سیٹھ کا انتقال ،پشاور ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کا اعلان کر دیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد کے انتقال کے بعد جسٹس قیصر رشید کو قائمقام چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان عارف علوی نےجسٹس رشید کو قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے کی تقرری کا

نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔جسٹس قیصر رشید پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ٍ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں وہ گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے 23 جون2018 کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا عہدہ سنبھالا تھا وہ گذشتہ چند روز سے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال کلثوم انٹرنیشنل اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جمعرات کے روز انتقال کر گئے ہیں ملک بھر کی بار کونسلز نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عظیم اور دیانتدار جس سے محروم ہوگیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *