کشمور زیادتی کیس، گزشتہ روز گرفتار کئے جانیوالا ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

کشمور (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو عصمت دری کا نشانہ بنانے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو بخشا پور کے علاقے میں نشاندہی کے لئے لے جایا گیا جہاں پر موجود اس کے ساتھی خیر اللہ بگٹی نے فائرنگ شروع کر دی، جس کی

زد میں آ کر رفیق ہلاک ہو گیا، ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہناہے کہ ملزم رفیق نے اپنے ساتھی کے ٹھکانے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، جب پولیس ملزم رفیق کو ساتھ لے کر وہاں پہنچی تو رفیق کے ساتھی خیر اللہ بگٹی نے فائرنگ شروع کر دی جس پر ملزم رفیق تو مارا گیا لیکن پولیس نے خیراللہ بگٹی کو گرفتار کرنے میں کامیابی رہی۔یاد رہے کہ ملزم رفیق کو ہفتے کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *