بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان انتقال کر گئے قومی پرچم سرنگوں،ایک ہفتے کے یوم سوگ کا اعلان

ماناما(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان انتقال کر گئے،قومی پرچم سرنگوں،ایک ہفتے کے یوم سوگ کا اعلان ۔بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ انتقال کر گئے۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان طبیعت کی

ناسازی کے باعث امریکہ کے مائیو کلینک میں زیرعلاج تھے۔84 سالہ شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ کی تدفین بحرین میں کی جائے گی۔بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتے کے یوم سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *