عثمان بزدار کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟علیم خان کی بھی حیرت انگیز پوزیشن، نواب اسلم رئیسانی امیر ترین نکلے، غریب ترین کون قرار؟

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی 21ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین پارلیمنٹرین بن گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 8کروڑ 45لاکھ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ سے زائد، رانا مشہود

5 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ساجدہ یوسف پنجاب اسمبلی سب سے غریب رکن ہیں۔ ساجدہ یوسف کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 217 روپے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکین پنجاب اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں وزیر اعلیٰ دو لگڑری گاڑیوں اور چار ٹریکٹروں کے مالک ہیں جبکہ ان کے پاس 20 تولے سونا بھی ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ہے پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں علیم خان کے ذمہ 74 کروڑ سے زائد رقم بطور قرض واجب الادا ہے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 22 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت دو کروڑ 93 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں پی ٹی آئی کے اعجاز خان جازی کے کل اثاثے صرف دو لاکھ 74 ہزار روپے ہے اعجاز خان جازی کے پاس نہ تو کوئی گاڑی ہے اور نہ ہی زیورات ہیں اور ان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار بھی نہیں ہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں نو مرلے کا وراثتی گھر ہے جس کی قیمت تقریباً ساٹھ لاکھ بتائی گئی ہے فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں چار مرلے کا پلاٹ اوردو لاکھ روپے کا

فرنیچر ہے فیاض الحسن چوہان کے پاس اکاونٹ میں 13 لاکھ 38 ہزار آٹھ سو پانچ روپے موجود ہیں فیاض الحسن چوہان کی جانب سے 64 لاکھ 56 ہزار 718 روپے کی ناقابل واپسی رقم ٹرانسفر کی گئی ہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈڑحمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ سے زائد ہے رکن پنجاب اسمبلی احمد خان 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک رکن پنجاب اسمبلی میاں مجتبی

شجاع الرحمان 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس صرف 24 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں مراد راس کا اندرون و بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں اسی طرح ان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی ہے نہ طلائی زیورات ہیں صوبائی وزیر عمار یاسر دو کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں

یاسر ہمایوں چھ کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سردار اویس لغاری 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ 39 لاکھ سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اثاثوں کی مالیت دو کروڑ 14 لاکھ سے زائد ہے ان کی اہلیہ کے پاس ایک کلو سے زائد سونا بھی موجود ہے راہ حق پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی محمد

معاویہ اعظم 66 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں رکن صوبائی اسمبلی جگنو محسن 44 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں جگنو محسن نے اپنے شوہر نجم سیٹھی کے 23 کروڑ کے اثاثے بھی ظاہر کیے ہیں حنا پرویز بٹ 7 کروڑ 68 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کے اثاثے 45 لاکھ ہیں جبکہ موصوفہ 20 لاکھ روپے کی مقروض

بھی ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ممبر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور چالیس ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں جان جمالی ساٹھ تولے سونا اور پچیس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کے مالک ہیں جان محمد جمالی کے پاس نقد 1 کروڑ 74 لاکھ ستائیس ہزار روپے سے زائد رقم ہے جبکہ

4 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد رقم بنک میں موجود ہے ممبر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند14 ہزار ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں رہاشی پلاٹ کی قیمت تیس لاکھ روپے اور کوئٹہ میں گھر دو کروڑ روپے اور اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑ کا گھر ظاہر کیا ہے سردار یار محمد رن نے میرینا دبئی میں دو اپارٹمنٹ کی قیمت تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے

جبکہ دبئی میں ویلاز کی چار کروڑ بیس لاکھ روپے ظاہر کی ہے سردار یار محمد چھ سو چالیس تولے سونا وراثتی اور چار گاڑیاں مالیتی دو کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے سے زائد کی ظاہر کی ہیں سردار یار محمد رند پاس نے 12 لاکھ روپے کیش،63لاکھ درہم اور 85 لاکھ روپے کا فرنیچر اپنے اثاثوں کی تفصیلات میں ظاہر کئے ہیں سردار یار محمد کے پاس پچیس کروڑ روپے سے زائد کے

زرعی اجناس اور بیس لاکھ روپے کا ذاتی اسلحہ ہے ممبر بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے نواب اسلم رئیسانی کی زرعی زمین 19 کروڑ، رہاشی پلاٹ 1ارب 79 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد ہے نواب اسلم

رئیسانی 3 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد گاڑیوں کے مالک ہیں ان کے اکاوئنٹ میں 51 کروڑ اڑتیس لاکھ روپے سے زائد جبکہ 23 کروڑ روپے سے زائد کے جانور موجود ہیں نواب اسلم رئیسانی کی بیرونی ملک مالٹا میں 1ارب 73 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جائیداد ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *