بلوچستان کے امیر ترین پارلیمنٹیرین سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور دیگر پر قومی خزانے سے غیر قانونی کروڑوں روپے حاصل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

کوئٹہ(این این آئی) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے قومی خزانے کو غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان محمد اسلم خان رئیسانی، سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر

کردیا ہے۔ احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کمپنسیش کی مد میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق نواب اسلم رئیسانی اکیس ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیرترین پارلیمنٹرین بن گئے،ممبر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ بیس لاکھ روپے اور چالیس ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں،جان جمالی ساٹھ تولے سونا اور پچیس لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کے مالک ہیں،جان محمد جمالی کے پاس نقد ایک کروڑ چوہتر لاکھ ستائیس ہزار روپے سے زائد رقم ہے،چار لالھ چھبیس ہزار روپے سے زائد رقم بنک میں موجود ہے،سردار یار محمد رند زرعی زمین 14011 ایکڑ کے مالک ہیں،سردار یار محمد کی ڈیرہ مراد جمالی میں رہاشی پلاٹ کی قیمت تیس لاکھ روپے اور کوئٹہ میں گھر دو کروڑ روپے اور اسلام آباد میں تین کروڑ ساٹ لاکھ روپے کا گھر ظاہر کیا،سردار یار محمد میرینا دبئی میں دو اپارٹمنٹ کی قیمت تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جبکہ دبئی میں ویلاز کی چار کروڑ بیس لاکھ روپے ظاہر کی ہے،سردار یار محمد چھ سو چالیس تولے سونا وراثتی اور چار گاڑیاں دو کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے سے زائد کی ظاہر کی ہیں،

سردار یار محمد رند پاس کے بارہ لاکھ کیش،تریسٹھ لاکھ درہم پچھاسی لاکھ روپے کا فرنیچر ہے،سردار یار محمد کے پاس پچیس کروڑ روپیسے زائد زرعی اجناس اور بیس لاکھ روپے کاذاتی اسلحہ ہے،ممبر بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی اکیس ارب روپے سے زائد کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے،نواب اسلم رئیسانی کی زرعی زمین انیس کروڑ، رہاشی

پلاٹ ایک ارب اناسی کروڑ سڑ سٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے،نواب اسلم رئیسانی کے پاس تین ارب پچھتر کروڑ روپیسے زائد گاڑیوں کے مالک ہیں،نواب اسلم رئیسانی کے اکاوئنٹ میں اکیاون کروڑ اڑتیس لاکھ روپے سے زائد جبکہ 23کروڑ روپے جانور رکھتے ہیں،نواب اسلم رئیسانی کی بیرونی ملک مالٹا میں ایک ارب تہتر کروڑ اٹھاون لاکھ روپے سے زائدجائیداد ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *