منی لانڈرنگ ریفرنس شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منی لانڈرنگ ریفرنس ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز و دیگر پر فرد جرم عائد ، ملزمان کا صحت جرم سے انکار ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے فرد جرم عائد کی ، جبکہ آئندہ سماعت پر

نیب گواہان کو طلب بھی لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شہبازشریف کہنا تھا کہ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی الزامات ہیں ، میں تمام نیب کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں اور واضح کروں گا کہ مجھے صرف انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں، سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کر رہے ہیں، میرے اوپر جس جس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی وہ تمام کیسز بے بنیاد ہیں، میں نے ہسپتال بنائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *