آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ، ن لیگ نے معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھایا تو ہماراجواب کیا ہوگا ؟ پیپلز پارٹی کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا دو ٹوک موقف ، ن لیگ کو واضح کر دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ

یہ انتظامی معاملہ تھا جس پر آرمی چیف کی رپورٹ کا خلاصہ سامنا آیا ہے ، اس معاملے کو پی ڈی ایم کی سیاست سے نہ جوڑا جائے ، آئی جی سندھ کے معاملے پر آرمی چیف کی انکوائری کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو دو ٹوک جواب دیدیا ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ یہ انتظامی معاملہ تھا جس پر آرمی چیف کی انکوائری رپورٹ سب کے سامنے آئی ، اگر ن لیگ کی قیادت اس معاملے کو پی ڈی ایم میں اٹھائے گی تو پیپلز پارتی اس کی بھرپور مذمت کرے گی ، کیونکہ بلاول بھٹو کا بیان ہی سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھانے کا ارادہ رکھتی تھی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *