ماسٹر ٹائلز اور جلال اینڈ سنز کے بچوں کی شادی پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین شادی میں 200کروڑ کے اخراجات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ ریونیو( ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر ماسٹر ٹائلز اور جلال اینڈ سنز کے بچوں کی مہنگی ترین شادی کے چرچوں کے بعد صنعتکار کو نوٹس جاری کر دیا۔قومی موقرنامے کی رپورت کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرتعیش شادی پر

غیرمعمولی اخراجات ہوئے۔ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے بارے میں 16 نومبر تک جواب دیا جائے۔ایف بی آر کی جانب سے معروف کاروباری گھرانے سے اخراجات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شادی پر 200کروڑ کے اخراجات آئے ہیں ۔ تقریب میں معروف گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت کئی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریبات 5 سے 7 نومبر تک لاہور میں ہوئی تھیں۔جس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھی ہوئے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *