پاکستانی روپے کے سامنے ڈالر سنبھل نہ سکا امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہو کر 158 روپے 72 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز کے ایک گھنٹے کے اندر 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 784 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور انڈیکس 702 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 41 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *