کورونا وائرس کی فائنل ویکسین بنا لی گئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی حتمی ویکسین تیار کر لی گئی، ویکسین کے نوے فیصد مثبت نتائج آ گئے۔ فائزر کمپنی نے سماجی رابطے کی ویب سوئٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ بائیو ٹیک کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکیسن کو

مزید محفوظ ثابت ہونے پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی جا سکتی ہے۔سی این این اور انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکہ کی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو ٹیک نے اپنی تیارکی گئی ویکسین کے 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے،فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ابتدائی کلینیکل نتائج جاری کئے ہیں، تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناویکسین لینے والے 94 فیصد شرکاء کو 28 دنوں کے اندر کورونا سے بچا لیا گیا۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ویکسین امریکی فرم نے جرمن کمپنی بائیوٹیک سے مل کر بنائی،میڈیا ذرائع کے مطابق ویکسین موثر ثابت ہونے کی خبر نشر ہوتے ہی دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہو گیا ہے۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اوران کی اشتراکی جرمن کمپنی بائیو ٹیک بڑے پیمانے پر ہونے والے کلینکل ٹرائل کا کامیاب تجربہ سامنے لانے والی پہلی کمپنی بھی ہے۔کمپنی کا ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ آج کا دن سائنس اور انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *