وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پختونوں سے معافی مانگ لی

پشاور (نیوز ڈیسک) اے این پی کے جرگے میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پختونوں سے معافی مانگ لی۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے اے این پی کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی جس میں اے این پی کی جانب سے ایمل

ولی خان نے نمائندگی کی۔یہ ملاقات باچا خان مرکز میں ہوئی۔اے این پی کی جانب سے باچا خان مرکز میں ایک جرگے کا انتظام کیا گیا تھا، اس جرگہ میں وفاقی وزیر کے بیان اور اے این پی کی جانب سے دھرنا دیے جانے کے اعلان کے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس جرگے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ میری بات سے جو تاثر لیا گیا میرا وہ مقصد نہیں تھا، سارے پختونوں سے میں معذرت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں بہت عزت ملی ہے،میں پختونوں کا شکر گزار ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے جرگے کا پی ڈی ایم جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ یہ حالات جلسے جلوسوں کے حوالے سے موزوں نہیں ہیں۔اس موقع پر ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات واپس لے لئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے گیارہ نومبر کو اے این پی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *