نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر اپنی بائیو تبدیل کر دی ،کیا پیغام واضح کر دیا

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ کی بائیو تبدیل کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے 77 سالہ جوبائیڈن نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کی بائیو

تبدیل کردی ہے، جو بائیڈن نے اپنی نئی ٹوئٹر بائیو کچھ اس طرح لکھی،امریکا کا نو منتخب صدر، ڈاکٹر بائیڈن کا شوہر، ایک قابل فخر والد اور دادا، تمام امریکیوں کے لیے بہترین ملک اور ماحول تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب جو بائیڈن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں مختلف نسلوں کے لوگ اکٹھے ہورہے ہیں۔‎

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *