مریم نواز خوبصورت تو ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ۔۔ علی امین گنڈاپور ذاتیات پر اتر آئے، مریم نواز سے متعلق افسوسناک ریمارکس‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان الیکشن کے دوران وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور تمام اخلاقی حدیں پار کرگئے، جلسے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے غیر اخلاقی جملے بازی کرتے رہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز خوبصورت تو ہے ،لیکن مریم نواز نے خود کو ٹھیک کرنے کیلئے کروڑوں کی سرجریاں کروائی ہیں، اتنے پیسے سے میں بھی کسی کی سرجریاں کروادوں توآپ بھی براڈپٹ اور ٹام کروز بن جاؤ گے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر آئی ہوئی ہے۔یہ بھی سن لو،میں سچ کہوں گا کہ مریم نواز خوبصورت تو ہے، لیکن یہ خوبصورتی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی ذات پر تنقید کی اور کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے نوازشریف کی دو حکومتوں میں مریم نواز نے کروڑوں روپے کی سرجریاں کروائی ہیں، یہ خوبصورتی بھی عوام کے پیسے کی ہے۔میں یہاں کسی کو بھی اٹھا لو، اور اس کی سرجریاں کروا دوں، تو آپ بھی براڈپٹ اور ٹام کروز بن جاؤ گے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کہا کہ بلاول زرداری کیلئے سزا ہے، بلاول ملا ہے کہ ملی ہے، پتہ نہیں کیا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف تیرے والد کی لوہار کی دکان تھی، آج تو دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا ہے۔‘

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *