ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار، اپنی فتح کا اعلان کر دیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جوبائیڈن کی

فتح کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ جبکہ کچھ دیر قبل ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں الٹا بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا گیا۔‎ جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ، ڈیموکریٹ امیدوار نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کی جانب سے خبر نشر کی گئی ہے کہڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے الیکشن جیت لیا ہے۔‎ ریاست پنسلوینیا کے الیکشن نتائج کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار نے 284 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی، امریکی صدر صرف 214 ووٹ حاصل کر سکے، جوبائیڈن جنوری 2021 میں صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے‎۔‎

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *