امریکا میں حالات کشیدہ 13 ریاستوں میں فوج طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کا میابی حاصل کرلی۔78 سالہ جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور بے یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دیتے کے بعد جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔ انتخابات کے

نتائج سامنے آنے کے بعد امریکا کی 13ریاستوں میں حالات کشیدہ ہو گئے ، جس کے بعد ملک کی تیرہ ریاستوں میں فوج تعینات کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد کئی ریاستوں میں شدید تصادم کا خدشہ ہے ، اسی کے پیش نظر واشنگٹن مکمل طور پر حصار میں لے کر محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ جوبائیڈن کی جیت سے قبل یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ افراد نے ایزونا میں تصادم کرنے کی کوشش کی تھی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے حامی افراد کو ہاتھوں میں اسلحہ اٹھایا ہوا دیکھا گیا ہے ۔ دوسری جانب تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے جوبائیڈن کی فتح کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *