گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کردی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فلور ملز کو 38 ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت پنجاب کو 25 ہزار، سندھ کو 8 ہزار،خیبر پختونخوا کو 4 ہزار اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی تاہم موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ پنجاب کو 7 لاکھ ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی جب کہ گندم کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *