دوستی کی ہے تو خوب نبھائیں گے ، جہانگیر ترین کی وطن واپسی وزیراعظم عمران خان کو اہم ترین معاملے پر بڑی پیشکش کر دی

لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک  )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 7 ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ علاج کی غرض سے

بیرون ملک گیا تھا اور سات سال سے ہر سال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہی الزام لگانا ہے اس لئے اس کا جواب دینا ضروری نہیں، اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اور شفاف ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین کے استقبال کے لیے پی ٹی آئی کا کوئی رہنما بھی ائیرپورٹ نہیں تھا تاہم ان کے کچھ قریبی دوست ان کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے ان کی لاہور آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کو اپنے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں، میری تمام 6 شوگر ملز 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.