عدالت نے نواز شریف کو اہم کیس میں بری کردیا‎

اسلام آباد (این این آئی)انسداددہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر نوازشریف، سابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان

،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔جمعرات کواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالت پارلیمنٹ دھرنا کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی ہلاکتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سنایا۔2014 کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ کیا گیا تھا۔عدالت نیتھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے اخراج رپورٹ پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے اخراج رپورٹ پر نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان اور ضلعی انتظامیہ کو کیس خارج کر دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *