انتخابی نتائج کا دبا ئویا تھکاوٹ؟ امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن غلطی پر غلطی کر بیٹھے

واشنگٹن(این این آئی)صدارتی مہم کی تھکاوٹ یا انتخابی نتائج کا دبائو، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن غلطی پر غلطی کر بیٹھے۔امریکی میڈیا ککے مطابق جوبائیڈن فلیڈیلفیا میں اپنے بیٹے بیوبائیڈن کی قبر پر حاضری کے بعد حامیوں کے درمیان پہنچے تو اس دوران انہوں نے اپنی پوتی کا تعارف ہی غلط کرا دیا۔
جوبائیڈن نے

اپنی ایک پوتی کا تعارف اپنے آنجہانی بیٹے کے نام سے کروایا اور جب انہوں نے اپنی غلطی درست کرنے کی کوشش کی تو ان اسے ایک اور غلطی ہو گئی۔صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنے مرحوم بیٹے کی بیٹی نتالی کا تعارف کرواتے ہوئے اپنی دوسری پوتی کا کاندھا تھام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہوا تو بولے اوہ، یہ نہیں اصل میں یہ نتالی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *