میں جیت گیا تو امریکا میں کس ایک کام کو بالکل ختم کر دوں گا، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بڑی یقین دہانی کرادی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پوزیشن سے مطمئن ہوں اور امید ہے کہ الیکشن ہم جیت جائیں گے ۔پنسلوانیا سے بھی کامیاب ہوں گے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن نے امریکی شہر ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ہم جیت کی راہ پر گامزن ہیں، تحمل رکھیں ہم جیت رہے ہیں، حامیوں کا شکرگذار ہوں، نتائج مکمل ہونے میں وقت لگے گا، ہر ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ہے۔ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے، میں جیت گیا تو امریکا کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا، ٹرمپ امریکا کو پیچھے لے کر گئے، ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ دوبار انتخابات جیت جائیں گے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 238 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ 19 ریاستوں میں ری پبلکن امیدوار ٹرمپ اور 16 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن کو برتری حاصل ہے جب کہ 16 ریاستوں کےنتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *