سونے کی قیمت 2دن اڑان کے بعد پھر گر گئی ‎‎

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے گر گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 امریکی ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد

عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1 ہزار 891 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہو گئی تھی۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قدر 428 روپے گر گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 394 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کے باعث دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *