فیاض الحسن چوہان کیلئے خوشخبری حکومت نے ایک اور وزارت سونپ دی ‎

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کی وزارت واپس لینے کے بعد انہیں اب ایک اور وزارت سونپ دی ہے ۔نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ

فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جیل خانہ جات کی وزارت دیدی گئی ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ کالونیز کی وزارت بھی ہے ۔دریں اثنا سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے جو کچھ ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے، وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی میجر گوروآریا، راء ، مکس اچار پارٹی اور ن لیگ کو ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا خاطر جمع رکھیں، عمران خان کا سپاہی ہوں، ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا۔ ‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.